مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے نواحی علاقے کلی ظریف آباد میں دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی نے فائرنگ کرکے شوہرکو قتل کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز ذرائع کے مطابق کلی ظریف آباد میں بیوی کی مبینہ فائرنگ سے شوہر رحمت اللہ ہلاک ہوگیا۔ لیویز نے قتل کے الزام میں مقتول رحمت اللہ کی بیوی کو گرفتار کرکے لاش قبضہ میں لے لی جس کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے شوہر کو دوسری شادی کے شبہ میں قتل کیا۔ ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ واردات میں اس کا خالہ زاد بھائی بھی ملوث ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے نواحی علاقے کلی ظریف آباد میں دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی نے فائرنگ کرکے شوہرکو قتل کردیا۔
News ID 1894790
آپ کا تبصرہ